محکمہ موسمیات کے مطابق پشاورسمیت صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،ریکٹرسکیل پر شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلے کا مرکز کشمیر اورسنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا، اور اس کی گہرائی ایک سو گیارہ کلو میٹر تھی ۔ زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔