شام میں حکومت مخالف مظاہرین پرسیکبورٹی فورسز کےحملے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔

شام میں سیاسی اصلاحات اورکرپشن کےخاتمےکے لیےملک کےجنوبی شہر درعا میں چھ روزسے حکومت مخالف مظاہرے کیئے جارہےہیں۔
شام کی سیکیورٹی فورسزمظاہرین کی شورش کو کچلنےاورانہیں منتشر کرنےکےلیےکارروائیاں کررہی ہے۔ اطلاع کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک مسجد میں حملہ کیا جس میں چھ مظاہرین ہلاک ہوگئے۔ذرائع کا کہناہےکہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے پہلےمسجد کی بجلی کاٹ دی گئی اورآدھی رات کےقریب حملہ کیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مسجد میں موجود مظاہرین نہتےتھے یا ان کےپاس کوئی اسلحہ موجود تھا۔ مسجد کےخطیب کے مطابق مسجد میں موجود مظاہرین پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
دوسری طرف مظاہرین کاکہناہےکہ اپنے مطالبات پورے ہونےتک احتجاج جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن