واشنگٹن میں میڈیا سےگفتگو میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ ناصرف پاکستان کی نئی خارجہ پالیسی کا انتظارکررہا ہے بلکہ نیٹوسپلائی سےمتعلق پاکستانی پارلیمنٹ کےفیصلےپرانتظارکرو اوردیکھوکی پالیسی اپنائےہوئےہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم خطےکےممالک کیلئےتوانائی کےمتبادل انتظامات کی کوشش کررہےہیں تاکہ بھارت اورترکی ایرانی تیل پرانحصارکم کرسکیں۔انہوں نےواضح کیا کہ امریکہ دوسرے ممالک سےایران پرپابندیوں سےمتعلق رابطےمیں ہے۔