عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت سولہ ڈالرکمی کے بعد سولہ سوچالیس ڈالرپرآگئی۔ جس کے بعد پاکستان میں چوبیس کیرٹ فی تولہ سونا ساڑھے تین سو روپے کم ہو کرستاون ہزار دو سو پچاس روپے کا ہوگیا۔ ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت بھی تین سو روپے کمی کے بعد انچاس ہزار اکہترروپے ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں ایک تولہ چاندی بھی ایک ہزار ستر روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔