آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک اورمالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کاشت کے اکثر علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ آج ملک میں کم سے کم درجہ حرارت ہنزہ اور استور میں منفی ایک جبکہ زیادہ سے زیادہ مٹھی اور میرپور خاص میں چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں پولن کی تعداد پانچ ہزار چار سو تین فی کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرارت چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ، مظفر آباد ستائیس، لاہور، ملتان، پشاور اور فیصل آباد اٹھائیس، کوئٹہ اور گلگت بیس، کراچی چونتیس اور مری میں پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن