زرداری نے سیاسی عہدہ چھوڑ دیا‘ بلاول پی پی پی کے سرپرست اعلیٰ بن گئے

Mar 23, 2013

لاہور (مبشر حسن / نیشن رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے نام سے کوئی سیاسی جماعت رجسٹر نہیں تاہم غنویٰ بھٹو اور ناہید خان کی طرف سے ”تیر“ کے نشان کے دعوے کے بعد اسے رجسٹر کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی میں عہدوں کی جو تفصیل رکھی گئی ہے ا س میں شریک چیئرمین یا شریک چیئرپرسن کا کوئی عہدہ نہیں اور بلاول بھٹو زرداری کو اس کا سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ اس طرح زرداری نے عملی طور پر سیاسی عہدہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین تھے۔ جہانگیر بدر کی جگہ لطیف کھوسہ پی پی پی کے سیکرٹری جنرل ہوں گے جبکہ قمر الزمان کائرہ کی جگہ سیکرٹری اطلاعات مسعود کوثر اور امجد لطیف سیکرٹری فنانس ہیں۔ لطیف کھوسہ نے ”دی نیشن“ کو بتایا کہ وہ 25 مارچ کو پی پی پی کے عہدےداروں کی تفصیل لے کر الیکشن کمشن جائیں گے تاکہ غنویٰ اور ناہید خان کے دعو¶ں کو جھٹلا کر تیر کا نشان حاصل کیا جا سکے۔ 

مزیدخبریں