لاہور (نامہ نگار) 15 ہزار روپے کے تنازع پر دوست کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ مکھن پورہ کے رہائشی دو دوست 20 سالہ مرزا عثمان اور 22 سالہ عاصم بٹ گجر پورہ میں ایک دکان سے بیٹریاں چوری کرنے کے مقدمہ میں چند روز قبل ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے باہر آئے تھے۔ عاصم بٹ نے مرزا عثمان سے تقاضا کیا کہ اس کی رہائی کیلئے اس کا 15 ہزار روپے خرچ آیا جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ گذشتہ روز عاصم بٹ نے عثمان کو اپنے گھر بلایا اور فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عثمان کے عاصم بٹ کی بیوی طیبہ سے تعلقات بھی تھے۔دریں اثناءشمالی چھا¶نی کے علاقہ صدر طفیل روڈ کا رہائشی ریاض گھر کے باہر کھڑا تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ریاض کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیا گیا۔