لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نان مسلم مخصوص نشستوں کیلئے قومی اسمبلی کی 10، پنجاب اسمبلی کی 8، سندھ اسمبلی کی 9، خیبر پی کے اسمبلی کی 3 اور بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں کیلئے امیدواروں کا ابتدائی جائزہ مکمل کرلیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نان مسلم ممبران اسمبلی کیلئے پارٹی امیدواروں کے چناﺅ کیلئے سےنیٹر کامران مائیکل، سےنیٹر مشاہد اللہ خان اور ڈاکٹر نیلسن عظیم پر مشتمل کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے اور امکان ہے آج جمعہ کو رپورٹ مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کو پیش کردی جائیگی جو کہ امیدواروں کے ناموں کی حتمی منظوری دیں گے۔