پشاور (ثناءنیوز) پشاور اور خیبر ایجنسی میں دو مختلف واقعات میں نیٹو کنٹینرز پر حملوں میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں علاقے کارخانو مارکیٹ کے قریب نیٹو کنٹینر پر فائرنگ میں تین افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ دوسرا واقعہ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں پیش آیا جہاں افغانستان جانیوالے ٹرکوں پر فائرنگ کی گئی۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے بتایا کہ وزیر ڈھنڈ میں پیش آنیوالے واقعہ میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ تحصیل جمرود کے نائب پولیٹیکل ایجنٹ جہانگیر اعظم وزیر نے بتایا کہ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گےا ہے۔ انہوں نے غفلت برتنے پر ایک لیویز کمانڈر کی معطلی کی بھی تصدیق کی۔
پشاور، خیبر ایجنسی: نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
Mar 23, 2013