سیالکوٹ(نامہ نگار)پاکستان کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی شاعر حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی سیالکوٹ میں آبائی رہائش گاہ اقبال منزل عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ہر عمر کے شہری اقبال منزل کا دورہ کرکے یہاں رکھی گئی اشیاءکا دید ارکرتے ہیں۔ اس امر کا اظہار اقبال منزل کے نگراں سید ریاض حسین نقوی نے اقبال منزل کے دورہ پر آئی خواتین کے وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد میں نگہت داداور ریجنل سیکرٹری ویمن تحریک انصاف سیدہ فرح اعظمی شامل تھیں۔ریاض نقوی نے کہا کہ اقبال منزل 150 برس سے زائد عرصہ پرانی تاریخی عمارت ہے جہاں 9 نومبر 1877ءکو ڈاکٹرعلامہ اقبالؒ پیدا ہوئے، اقبال منزل کو حکومت پاکستان نے 1972ءمیں قومی ورثہ قراردے کر اپنی تحویل میں لے لیا تھا جبکہ اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیر استعمال رہنے والی اشیاءاور نادراتصاویر کے علاوہ اقبال لائبریری بھی موجود ہے۔ انہوں نے خواتین کے وفد کو اقبال منزل کا تفصیلی دورہکروایا اوراقبال منزل اور یہاں رکھی ہوئی اشیاءکے بارے میں بریفنگ دی۔
سیالکوٹ، مفکر پاکستان کے آبائی گھر پر عوام کا تانتا بندھ گیا
Mar 23, 2013