عمان (آن لائن) امریکی صدر اوباما کی اردن آمد کیخلاف سینکڑوں افراد نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اردن میں امریکی مداخلت روکی جائے اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی کارروائیوں پر پابندی لگائی جائے کیونکہ امریکی پالیسیوں کی بدولت اردن میں بدامنی پیدا ہوئی ہے۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذرآتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوباما کی آمد سے علاقے میں امن امان کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر اوباما کا اسرائیل کے بعد اردن کا دورہ شاید اس لئے ہے کہ اردن اسرائیلی پالیسی کے تحت شام میں مداخلت کرے۔