اٹلی قتل کے مقدمے میں ملوث دو فوجیوں کو بھارت بھیجنے پر آمادہ ہو گیا

روم (آن لائن + اے ایف پی) اطالوی حکومت نے ان دو فوجیوں کو بھارت بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے، جن پر بھارت میں دو ماہی گیروں کو ہلاک کرنے پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل روم نے کہا تھا کہ انہیں دہلی حکومت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اٹلی حکومت کے فیصلے کی تعریف کی ہے اور اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس سفارتی کامیابی قرار اپنے مو¿قف میں اس حیرت انگیز تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے بھرپور یقین دلایا گیا ہے کہ بھارت میں ان فوجیوں کو اپنے بنیادی حقوق کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہو گا۔ نیوز ایجنسی نے اطالوی حکام کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں فوجی جلد بھارت پہنچ جائیں گے۔ اس بیان کے مطابق ملزمان نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل وزیر دفاع جمپاو¿لہ ڈی پاو¿لہ اور جونیئر وزیرخارجہ اسٹافن ڈی میسٹورا نے وزیر اعظم ماریو مونٹی سے خصوصی ملاقات کے دوران اس معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے ملک کی خارجہ پالیسی میں گزشتہ چند ہفتوں سے پائی جانے والی منفی لہر کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اس معمولی شورش پر قابو پا لیا جائے گا۔ ماہی گیروں کے قتل کے مقدمے میں اٹالین فوجیوں کو ٹرائل کا سامنا کرنا ہو گا اور اس حوالے سے فوجیوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...