ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں متنازعہ جنگی جرائم کے ٹربیونل کی طرف سے جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو 1971ءکے ”جنگی جرائم“ پر سنائی گئی سزاﺅں کیخلاف ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے علاقہ موہنی رام پور میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جبکہ 4 مظاہرین کو گرفتار کرنے پر جماعت اسلامی کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مظاہرے میں شامل ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق مظاہرین نے پولیس سے گرفتار افراد کو چھیننے کی کوشش کی جس پر پولیس نے پہلے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، مجبوراً فائرنگ کرنا پڑی۔