بنگلہ دیش کے شمالی علاقے میں طوفانی بگولوں نے تیرہ افراد کی جان لےلی، سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

Mar 23, 2013 | 13:03

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق بنگلا دیش کے شمالی علاقوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی۔ طوفان سے برہمن باری ضلع سب سے زیادہ متاثر ہواجہاں ہزاروں درخت جڑوں سے اکھڑ گئےاورمتعدد گھرتباہ ہوئے۔ طوفان سےمتاثرہ ضلع کا ملک بھرسےزمینی رابطہ منتقطع ہوگیا۔ حکام کےمطابق بگولوں سےدرجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔طوفان کےبعد متاثرہ علاقےمیں امدادی کام شروع کردیا گیاہے۔

مزیدخبریں