لاہور (پ ر) ادارہ قومی تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے کہا ہے کہ جنگ آزادی کے بعد مسلم اکابرین نے 1940ء میں پاکستان حاصل کرنے کا مطالبہ پورے غو و فکر کے بعد کیا تھا۔ تمام رہنما مسلمانوں کو ہندومت کے غلبہ سے محفوظ کرنا چاہتے تھے جبکہ ہندوئوں کے رہنما مسلسل اسلام کو دیگر مذاہب کی طرح اپنے اندر جذب کرنے کے درپے تھے۔ اگر متحدہ برصغیر آزاد ہوتا تو جدید جمہوری نظام جو اکثریت کے بل بوتے پر ہندو اقتدار کی ہی ایک شکل ہوتی۔ قائداعظمؒ نے ہندوئوں کے غلبہ سے نجات کیلئے ہی برصغیر میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا تھا۔