الخدمت فائونڈیشن کے تحت الحمرا آرٹ گیلری میں ’’صاف پانی محفوظ زندگی‘‘ کے عنوان پر تصویری نمائش

لاہور (کلچرل رپورٹر) پانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’الخدمت فائونڈیشن‘‘ نے صاف پانی محفوظ زندگی کے موضوع پر الحمرا آرٹ گیلری میں ایک  تصویری نمائش کا اہتمام کیا جس کا افتتاح  اخوت کے ایگزیکٹو  ڈائریکٹر ڈاکٹر  امجد ثاقب نے کیا۔  تقریب کے دیگر شرکاء   میں قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی محمود الرشید‘ جماعت اسلامی کے رہنما فرید احمد پراچہ‘ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص‘ سیکرٹری جنرل محمد عبدالشکور شامل تھے۔ اس موقع پر سید احسان اللہ وقاص نے کہا کہ پاکستان میں 6 کروڑ 30 لاکھ افراد  کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جس سے ہیپاٹائٹس‘ ٹائیفائڈ  سمیت دیگر پیچیدہ بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ ان بیماریوں کے نتیجے میں ہر سال 5 سال سے کم عمر اڑھائی لاکھ بچوں کی اموات واقع ہو جاتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...