حکومت لاہور ‘ کراچی‘ اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک بنائے گی: انوشہ رحمن

Mar 23, 2014

 لاہور( لیڈی رپورٹر )وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کامستقبل انتہائی روشن ہے، ملک کے تین بڑے شہروں لاہور‘ کراچی اور اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک بنائے جائیںگے‘تھری جی اور فور جی ٹیکنالوجی سے ٹیکنالوجی کا نیا دور شروع ہو گا اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔انہوںنے ان خیالات کااظہارگزشتہ روز ورچوئل یونیورسٹی کے چوتھے کانووکیشن سے خطاب میںکیا۔ تقریب میںیونیورسٹی ریکٹر ڈاکٹرنویداے ملک، رجسٹرار ڈاکٹرصداقت مہدی، ممبربورڈ آف ڈائریکٹرزڈاکٹرمحمدنواز،فیکلٹی ممبران ودیگربھی موجود تھے۔ انوشہ رحمن نے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت ٹیلی سنٹرز مختلف دیہاتوں میں کام کر رہے ہیں جن سے پاکستانی عوام مستفید ہو رہے  ہیں۔انہوں نے ورچوئل یونیورسٹی کی کامیابیوں کو سراہا اور  مبارکباد دی۔

مزیدخبریں