اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چودھری نثار نے وفاق المدارس کے نائب صدر مفتی رفیع عثمانی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دین کی ترویج میں مدارس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اہم قومی امور پر علماء کا مثبت کردار قابل ستائش ہے۔ بعض عناصر افواہیں پھیلا کر مدارس کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ مفتی محمد رفیع عثمانی نے مذاکرات کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دعا ہے مذاکراتی عمل سے ملک میں امن قائم ہو۔
بعض عناصر مدارس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں: وزیر داخلہ
Mar 23, 2014