نئے صوبوں کے قیام سے انکاری نہیں‘ ہزارہ پر کمیشن بنایا جائے: شاہ محمود

پشاور (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم نئے صوبوں کے قیام سے انکاری نہیں لیکن ہزارہ صوبے پر کمیشن بنایا جانا چاہئے۔ پشاور میں نجی سکول کی تقریب کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بعض ملک دشمن عناصر امن کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، حکومت ان عناصر کے خلاف کارروائی کرے تاکہ ملک میں امن قائم ہو سکے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے گورنر خیبر پی کے معاملے پر وفاق کو صوبائی حکومت اور تحریک انصاف سے مشاورت کرنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...