تھرپارکر/ مٹھی (ثناء نیوز/ نامہ نگار) ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث تھر متاثرین کو امدادی گندم کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ مزید 3 بچوں کی ہلاکت کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد 195 ہو گئی۔ تھر میں ٹرانسپورٹرز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ضلع بھر میں ٹرانسپورٹ بند ہے جس کی وجہ سے گندم کی ترسیل نہیں ہوسکی ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ ان کے واجبات ادا کئے جائیں۔ سول ہسپتال مٹھی میں 68 بچوں سمیت 145 افراد زیر علاج ہیں، تعلقہ ہسپتال ڈیپلو میں 7، اسلام کوٹ کے نجی .سپتالوں میں 35، تعلقہ .سپتال ننگرپارکر میں 12 اور تعلقہ ہسپتال چھاچھرو میں قحط متاثرہ 90 بچے زیر علاج ہیں۔