کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبے کی حمایت کرتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں، داخلہ پالیسی پر عملدرآمد ہونا چاہئے، کہیں پر بھی فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہئے، فوج اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہے۔ کراچی ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مدارس کو دہشت گردی کا گڑھ کہنے والے خود دہشت گرد ہیں۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ فوج کسی دوسرے ملک نہیں جائیگی۔
ہزارہ صوبے کی حمایت کرتے ہیں، فوجی آپریشن نہیں ہونا چاہئے: فضل الرحمن
Mar 23, 2014