مصر : سابق صدر مرسی کے 12 سو حمایتیوں کے خلاف مقدمے شروع

قاہرہ (اے پی پی) مصر کے سابق صدر مرسی کے 12 سو حمایتیوں کے خلاف مقدموں کا آغاز ہوگیا۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگست سے جاری ملک ے سب سے بڑے مقدمہ میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے12 سو حمایتیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔وسیع پیمانے پر مقدمہ کی سماعت مصر میں ملٹی کی قائم کردہ انتظامیہ کا مرسی کے اسلام پسند حامیوں کے خلاف کارروائیوں کا حصہ  ہے۔ مرسی کے حمایتی ان کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو جنوبی حصہ مینوا میں ہونے والے مقدمہ کی کارروائی میں اپنا دفاع کرنے والوں میں مرسی کی کالعدم مسلم برادر ہڈ کے محمد بدیع شامل تھے ۔ذرائع نے بتایا کہ مینوا میں مقدمہ کی کارروائی 6 دن تک 6 علیحدہ عدالتوں میں ہوگی جبکہ کچھ غیر حاضر ملازموں کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...