گلگت: 14میگاواٹ پن بجلی منصوبے پر کام جاری، اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا: سرکاری ذرائع

Mar 23, 2015

گلگت (صباح نیوز) گلگت میں نلتر کے مقام پر 14 میگاواٹ پن بجلی منصوبے پر کام جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبہ چار مراحل میں اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے نلتر میں 16 میگاواٹ پن بجلی منصوبے کی بھی منظوری دی ہے اور اس منصوبے پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

مزیدخبریں