اسلام آباد(آن لائن) صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے لئے مچھ جیل حکام نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کل جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق صولت مرزا کو چند روز میں اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت صولت مرزا کو وعدہ گواہ معاف گواہ بنا کر اس سزا عمر قید میں تبدیل ہو سکتی ہے ۔