داعش کا 100 امریکی فوجیوں کو قتل کرنے کا پیغام، تحقیقات شروع

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ تقریباً سو امریکی فوجیوں کو داعش کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق یہ دھمکی مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے دی گئی ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ داعش کی ویب سائٹ پر ان سو فوجیوں کے نام اور پتوں کی فہرست جاری کی گئی اور حامیوں کو ان امریکی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ داعش کے …… گروپ نے تنظیم کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کے سبب قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکی حکام نے فوجیوں کو اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...