چک جھمرہ: ناجائز تعلقات پر بھائی نے بہن اور اسکے آشنا کو قتل کر دیا

Mar 23, 2015

چک جھمرہ + فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) ناجائز تعلقات کے شبہ پر بھائی نے ساتھیوں کیساتھ ملکر فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن اور اسکے آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا کر مقدمہ درج کر لیا۔ نواحی گائوں چک نعشیں 187ر۔ب بلوآنہ وینساں دی آبادی کی رہائشی شادی شدہ عابدہ بی بی کے اپنے ہی گائوں کے غلام شبیرکے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات تھے، رات تقریباً 2 بجے کے قریب عابدہ بی بی غلام شبیر سے ملنے اس کے گھر گئی تو اسکے بھائی بشیر نے ساتھیوں سے ملکر اپنی بہن عابدہ بی بی کو مقتول غلام شبیر کے گھر کے باہر بازار میں اور غلام شبیر کو اسکی بیٹھک میںفائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ مقتول کے گھر والوں کے مطابق ان سے انکی دیرینہ دشمنی تھی اور ملزمان بشیر احمد، غلام علی، اسلام، عبدالرشید، شہباز اور صاحب نے بیٹھک کا دروازہ کھلوایا۔ انہوں نے پلاننگ کے تحت اپنی بہن عابدہ بی بی کو گھر کے باہر قتل کیا اور بعد میں غلام شبیر کو بیٹھک میں داخل ہوکر گولیاں مار دی۔ پولیس نے منیر کی مدعیت میں بشیر، نذیر، صاحب وغیرہ چار نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزیدخبریں