خانیوال (اے پی پی) خانیوال جہانیاں روڈ پر کار اور ٹرالر تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد موقع ہی پر جاں بحق جبکہ تین خواتین شدید زخمی ہوگئیں ۔حادثہ رکشہ کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔ کار پر سوار بد نصیب خاندان کے افراد تلمبہ سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد دنیا پور جارہے تھے کہ خانیوال سے 5کلو میٹر دورخانیوال جہانیاں روڈ پر مہر شاہ کے قریب شان اعوان پیٹرول پمپ کے سامنے کار موٹر سائیکل رکشہ کو بچاتے ہوئے ٹرالر سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں باپ، بیٹا، پوتا اور ایک پوتی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے موقع ہی پر چل بسے۔ جاں بحق ہونے والوں میں احمد رضا ،یوسف ،منزہ دختر موقع پر محمد ریحان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنج کر جان بحق ہوگیا جبکہ تین خواتین روبینہ بی بی ،فرح بی بی زوجہ احمد رضا اور ایک نامعلوم خاتون شدید زخمی ہوگئیں ۔