تئیس مارچ انیس سو چالیس کو لاہور کے اقبال پارک میں قرار داد پاکستان منظور ہوئی تھی جس کے سات برس بعد برصغیر کے مسلمانوں کو ایک الگ ملک کی نعمت میسر آئی، یوم پاکستان کی صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوامختلف شہروں میں تقریبات کا اہتمام اورتمام سرکاری ونجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں شکرپڑیاں کے قریب گرائونڈ میں سات سال کے تعطل کے بعد مسلح افواج کی پریڈ ہوئی
ملک بھر میں آج پچہتر واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہاہے
Mar 23, 2015 | 14:31