شہریوں نے جدید ہتھیاروں کوملکی بقاکی ضمانت قرار دے دیا

  تئیس مارچ  کو دن کےآغاز میں صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس جبکہ وفاقی دارلحکومت میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی،اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی کے لیے خصوصی دعوئیں  بھی مانگی گئیں دوسری جانب سات سال بعد مسلح افوج کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک آرمی ،فضائیہ، نیوی،ایس ایس جی کمانڈوز اور ایف سی  کے دستوں نے حصہ لیا  اس موقع پر پاک فضائیہ کےجے ایف17 تھنڈر،ایف 16 ،معراج اور ایف 7طیاروں نے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا  طیاروں کی نچلی  پروازوں نے سماں باندھ دیا اور شہری جو ش وجذبے سے سرشار ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے،شہریوں کا کہنا تھا کہ  جدید ہتھیار پاکستان کی بقا کی ضمانت ہیں پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی  ہےیوم پاکستان کے موقع پر ننے  بچے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے نعرے لگاتےرہےیوم پاکستان پر عوام کا جوش وجزبہ اور پاک فوج سے محبت کا اظہارملک دشمن عناصر کے لیے واضح پیغام ہے
پی ٹی سی

ای پیپر دی نیشن