ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنےکی پیش گوئی

ملک بھر میں موسم تیزی سے تبدیل ہورہاہے ، میدانی علاقوں میں دن کے وقت   درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ رات  قدرے  خنکی  رہتی ہے  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے  ماہرین  کا کہنا ہے کہ  کوئٹہ ڈویژن میں ہلکی بارش  جبکہ  ژوب،قلات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم  خشک رہا،تاہم  کوئٹہ ،ژوب اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی

ای پیپر دی نیشن