پاکستان‘ بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی‘ تنازعات کے حل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں: امریکہ

Mar 23, 2016

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی اور اہم تنازعات کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے پاکستان بھارت تنازعات کے حل کے لئے دونوں ملکوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی دونوں ممالک تنازعات کے حل کے لئے مستقبل میں بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کی جوہری سربراہ اجلاس میں شمولیت کی منتظر ہے تاکہ پاکستان کو درپیش نیوکلیئر سکیورٹی جیسے مسائل پر مذاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھایا جائے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی حکومت نے کہا تھا کہ امریکہ کو پاکستان کی جوہری سکیورٹی پر مکمل اعتماد ہے اور پاکستان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔

مزیدخبریں