نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی جلد کے خلیوں کی مدد سے سبز موتئے کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ یہ بیماری جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں اور کھلاڑیوں میں عام پائی جاتی ہے۔
ماہرین نے انسانی جلد کے خلیوں کو جینیاتی طور پر تبدیل کرکے انسانی خون میں شامل کیا تو کچھ عرصے بعد وہ صحت مند خلیے مریض کی آنکھ میں متاثرہ خلیوں کی جگہ لینے لگے اور صحت مند خلیوں کی طرح ہی کام کرنا شروع کر دیا۔
انسانی جلد کے خلیوں سے سبزموتئے کا علاج ممکن ہے: امریکی ماہرین
Mar 23, 2016