ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ :انگلینڈ نے بھارت کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

Mar 23, 2016

دھرم شالا (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں خواتین کے مقابلوں میں دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دے دی۔بھارت کی طرف سے91 رنز کا ہدف انگلینڈ نے 18ویں اوور کی آخری گیند پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے ٹیمی بومونٹ 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔اکتا بشت نے چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنائے۔ہرمن پریت کور بھارت کی جانب سے نمایاں بلے باز رہیں جنھوں نے 26 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ہیتھر نائٹ نے تین اور انیا شربسول نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ہیتھر نائٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔گروپ بی سے بھارتی ٹیم اب تک تین میچ کھیل چکی ہے۔ بھارت نے بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم کو شکست دی جبکہ پاکستان انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔

مزیدخبریں