وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سید کا کہنا تھا کہ نوائے وقت گروپ کا تحریک پاکستان ، پاکستان کی تعمیر اور دو قومی نظریے کی حفاظت میں نمایاں کردار رہا ہے جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا.
مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ نوائے وقت اخبار نے اپنے پچھتر سالہ کیرئیر میں نظریہ پاکستان اور پاکستان کی ترقی میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا.
جماعت اسلامی کے رکن پارلیمنٹ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ نوائے وقت نے اپنے طویل صحافتی کرئیر میں پاکستان کی بہت خدمت کی. ڈاکٹر مجید نظامی اور ڈاکڑ حمید نظامی نے اس اخبار کے ذریعے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا دفاع کیا.
ایم کیو ایم کے رکن پارلیمنٹ ساجد احمد نے کہا کہ نوائے وقت نے ہمیشہ ظلم کے خلاف اور قانون کی سربلندی کے لیے آواز اٹھائی .
اراکین پارلیمنٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوائے وقت گروپ نے جس طرح ملک میں جمہوریت کے فروغ اور آمرانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی اور دو قومی نظریے کا تحفظ کیا،اسکی پوری دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی .انہیں یقین ہے کے ادارہ نوائے وقت اسی طرح پاکستان کی تعمیر اور اس قوم کی رہنمائی کرتا رہے گا.
آج یوم پاکستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا اور پرانا اخبار روزنامہ نوائے وقت بھی اپنی چھہترویں سالگرہ منا رہا ہے
Mar 23, 2016 | 15:55