ایم کیوایم کےسابق رہنمااورسابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال آج پارٹی کے نام اور جلسےکی تاریخ کااعلان کریں گے

کراچی کی سیاست میں دوبارہ انٹری مارنے والے اور متحدہ کی ایک کے بعد ایک وکٹیں گرانے والے مصطفیٰ کمال اپنی پارٹی کے نام کا اعلان آج کرینگے جبکہ انہوں نے قومی پرچم کو ہی اپنی پارٹی کا جھنڈا اور نصب العین قرار دیا تھا .
مصفطیٰ کمال کراچی میں ہونے والے جلسے کی تاریخ کا اعلان بھی آج ہی کرینگے. ان کا کہنا تھا کہ انہیں پورے پاکستان کی حمایت حاصل ہے، کوششیں ضرور رنگ لائینگی ،ساتھ دینے والے مخالفین کودشمن نہ بنائیں،ریاست سےدرخواست ہےکہ کراچی کےلڑکوں کوزندگی میں دوبارہ واپس آنےکاموقع دیا جائے۔
مصطفیٰ کمال ابتک متحدہ کی کئی اہم وکٹیں گرا چکے ہیں  جبکہ انہوں نے مزید بھی بڑی وکٹیں گرانے کا دعویٰ کیا ہے. کراچی سمیت دیگر شہروں میں بھی مصطفیٰ کمال کو خوش آمدید کہا گیا . متحدہ کے گڑھ نائن زیرو کے قریب بھی مصطفیٰ کمال کے پوسٹرز لگائے گئے تھے.

ای پیپر دی نیشن