مصطفی کمال نے اپنی پارٹی کا نام ”پاک سرزمین پارٹی“ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ جلد پارٹی منشور کی تفصیلات سامنے لائیں گے۔ ہم ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ کون ہے جو ہمیں سینوں پر پاکستانی پرچم لگانے سے روک سکتا ہے۔ رنگ برنگے پارٹی پرچم ہی فساد کی جڑ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین پاکستان کا پرچم ہے۔ ہمارے پاس اختیارات تھے لیکن اس کے باوجود ان پر لات مار کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے نہیں لوگوں کے دلوں کو جوڑنے آئے ہیں۔ کچھ بھی نتائج بھگتنا پڑیں قوم کو تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنا ہوں گے۔ ہمارے ماننے والے سب سے پہلے سیاسی دشمن کو سینے سے لگائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام فوری نافذ العمل کیا جائے۔ ہم بھی کوئی جھنڈا بنا لیں گے لیکن ہر جگہ پاکستانی پرچم اٹھا کر چلیں گے۔ پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے مصطفی کمال آبدیدہ ہو گئے۔
”پاک سرزمین پارٹی“مصطفیٰ کمال نےاپنی جماعت کے نام کا اعلان کر دیا
Mar 23, 2016 | 20:02