لاہور (پ ر) قرارداد لاہور 1940ء(قرارداد پاکستان) کی منظوری کے 77 سال مکمل ہونے پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ”یوم پاکستان“ کی خصوصی تقریب آج ساڑھے 10 بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم میں منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کی صدارت سابقصدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ مہمانان خاص تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکنان ہوں گے۔ اس تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔