:::پی او ایف منصوبوں میں مبالغہ آرائی کا نوٹس لے لیا گیا

Mar 23, 2017

اسلام آباد (محمد نواز رضا) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے دورہ پی او ایف کے دوران منظور کئے گئے منصوبوں اور کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کی منظوری میں مبالغہ آرائی کرنے اور ازخود نئے منصوبے شامل کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور وزارت دفاعی پیداوار سے ان منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراءکے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بارے میں بھجوائی سمری پر جواب طلب کر لیا ہے جو وزیراعظم کے دورہ پی او ایف کے دوران سرے سے زیرغور ہی نہیں لائے گئے۔ ذرائع کے مطابق پی او ایف انتظامیہ نے ایسے دس منصوبوں کے لئے اربوں روپے کی گرانٹ کا تقاضا کیا جن کی وزیراعظم نے کوئی منظوری نہیں دی۔ بلکہ ان معاملات پر کوئی بات ہی نہیں کی۔ وزیراعظم آفس نے وزارت دفاعی پیداوار سے اس مبالغہ آرائی اور ان منصوبوں و اقدامات کے لئے رقم کا تقاضا کرنے پر فوری طورپر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔

پی او ایف+ نوٹس

مزیدخبریں