راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وفاقی وزےر مذہبی امور حامد سعےد کاظمی کو بدھ کو اڈےالہ جےل سے رہا کردےا گےا جےل سے باہر آنے پر مرےدےن اور رفقاءنے ان کا پُرجوش استقبال کےا۔ سابق وفاقی وزےر مذہبی امور کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے حج کرپشن سکےنڈل مےں سنائی گئی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائےکورٹ نے اپےل منظور کرتے ہوئے انہےں سابق ڈی جی حج سمےت باعزت بری کرنے کا حکم دےا۔ حامد سعےد کاظمی نے کہا کہ مجھے اےسی سزا دی گئی تھی جس مےں کوئی گواہ ہی پےش نہےں ہوا تھا مجھے بےگناہ اس کےس مےں سزاءدی گئی تھی۔ اعلیٰ عدلےہ سے رجوع کرنے کےلئے وکلاءسے بات کروں گا‘ جےل مےں مجھے اے کلاس ملنی چاہئے تھی لےکن مجھے عام قےدےوں مےں رکھا گےا۔ اسےری کے دوران ملکی سےاسی حالات سے لاعلم تھا مستقبل کا فےصلہ بعد مےں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں دودھ بھی کالا، شہد بھی کڑوا ہوسکتا ہے۔
حامد سعید رہا