اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ سب کو ماننا ہوگا، جو اکڑے گا مار کھائے گا، جمہوری آمر سے نجات کی موجودہ نظام میں طاقت نہیں، جو ہو گا 2017ءمیں ہی ہو گا، 2018ءکی نوبت نہیں آئے گی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان انصاف کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا، پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے پانچوں ججز کو تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کیس کی تہہ تک پہنچتا دیکھ رہا ہوں۔ پانامہ کیس کا فیصلہ مارچ میں ہی آجائے گا اور نواز شریف کیلئے سب ٹھیک نہیں ہوگا۔
شیخ رشید
جو اکڑے گا مار کھائے گا، جمہوری آمر سے نجات کی موجودہ نظام میں طاقت نہیں: شیخ رشید
Mar 23, 2017