اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ میں ڈپٹی ایم ڈی واسا راولپنڈی عامر رشید کی میرٹ پر آنے کے باوجود ترقی نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت میں عدالت نے پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہاﺅسنگ، سیکرٹری سروسز، ڈی جی واسا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 28مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے۔ ڈپٹی ایم ڈی واسا عامر رشید نے موقف اختےار کےا کہ 24سال سے واسا میں قواعد کے بر خلاف افسروں کو ڈیپوٹیشن پر لاکر ضم کےا ہوا ہے وہ سنےارٹی میں آتے ہیں ان کی پرموشن بنتی ہے جو نہیں دی جارہی جو عدالتی فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے افسر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وضاحت پیش کریں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزےاں معمول بن گئی ہیں ہم دوسرے صوبوں کی بات کرتے تھے مگر پنجاب میں بھی خلاف ورزےاں ہو رہی ہیں، پنجاب کے دوسرے محکموں سے آکر ملازمین کو ضم کرنے کے واقعات موجود ہیں، چیف سیکرٹری بتائیں کےا پورے صوبے میں ایک بھی افسر کا انضمام نہیں کیا گیا؟ آن لائن کے مطابق عدالت نے کہا کہ پنجاب میں سارا گند گیا ہوا ہے۔
سپریم کورٹ