بیگم نصرت بھٹو کا 88واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

لاہور(خبر نگار)بےنظیر بھٹو کی والدہ ،ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور پی پی پی کی سابق چیئر پرسن بیگم نصرت بھٹو کا88 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا۔اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات ہوں گی جس میں بیگم نصرت بھٹو کےلئے قرآن خوانی اور درجات بلندی کےلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ بیگم نصرت بھٹو 23مارچ 1929ءکو ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں۔ 8 ستمبر 1951ءکو ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی، بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011ءکو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔
نصرت بھٹو

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...