وفاقی حکومت نے 3 افسروں کی ریٹائرمنٹ اور 2 کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

Mar 23, 2017

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے سےکرٹرےٹ گروپ گرےڈ بائےس کے سےکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی18جون کو،وفاقی محتسب سےکرٹرےٹ مےں تعےنات سےکرٹرےٹ گروپ گرےڈ اکےس کے محمد عامر سےال کی3جولائی اور سےکرٹرےٹ گروپ گرےڈ اکےس کے سےنئر جائنٹ سےکرٹری کابےنہ ڈوےژن چوہدری ظفر امےن کی 25جون2017کو رےٹائرمنٹ کا نوٹےفکےشن جاری کرنے کے ساتھ تقرری کے منتظر گرےڈ اکےس کے افسر چوہدری مبارک علی اور سکندر عقےل انصاری کو او اےس ڈی بنادےا ہے۔
نوٹیفکیشن


سب کو کرپشن صرف نوازشریف میں
ہی کیوں نظر آتی ہے‘ انکے پر کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے: محمود اچکزئی
اسلام آباد (آئی این پی) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ سب کو کرپشن صرف نوازشریف میں ہی کیوں نظر آتی ہے، وزیراعظم کے پر کاٹنے کی کوشش کی جارہی ہے، نوازشریف نے تجربے سے بہت کچھ سیکھا، افغان باشندوں کو مردم شماری میں شامل کرنے کے حق میں نہیں ہوں، پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہورہا ہے، ہمیں کسی صورت جنگی ماحول کی طرف نہیں بڑھنا چاہیے، آئین کے تحت ملک چلائیں تو پاکستان خطے کا بہترین ملک بن سکتا ہے، اکیسویں صدی جمہوریت کی صدی ہے، ملک میں کبھی حقیقی جمہوریت کو پنپنے نہیں دیا گیا، ملک میں ایسا ادارہ بننا چاہیے جو مجھ سمیت ہر ایک کا احتساب کر سکے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کےساتھ جنگی ماحول پنپنے نہیں دیں گے۔ اگر ہم جنگی ماحول کی طرف بڑھے تو ہمیں عراق کی طرح پھنسا دیا جائےگا۔
محمود اچکزئی

سپریم کورٹ نے کارکے رینٹل سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق صدر آزاد کشمیر
کے بیٹے راجہ بابر کی ضمانت منظور کر لی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے کارکے رینٹل پاور سکینڈل کے مرکزی ملزم سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے راجہ بابر علی ذوالقرنین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے جبکہ عدالت کو بتایا گیا ہے کہ نیب ریفرنس کے تمام 28 ملزموں کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل خان نے کہا کہ درخواست گزار ایک سال دو ماہ سے جیل میں ہے جبکہ چار ملزم ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں دیگر کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا کیا یہ مناسب نہیں ہوگاکہ ملزم سے ضمانتی مچلکے لیکر اس کی درخواست ضمانت منظور کرلی جائے۔ واضح رہے کہ ملزم پر بارہ کروڑ اسی لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں نیب نے ریفرنس دائر کررکھا ہے۔
ضمانت منظور

مزیدخبریں