یوم پاکستان پریڈ میں چین کی تینوں مسلح افواج کے دستے کی شاندار پرفارمنس

یوم پاکستان پریڈ میں چین کی تینوں مسلح افواج کے دستے نے پہلی بار کسی ملک کی تقریب میں شرکت کر کے شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کیا ، سلامی کے چبوترے کے سامنے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے اور سلامی پیش کی ، چین کے گارڈ آف آنر دینے والے خصوصی دستے کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اورخصوصی دستہ اب تک 4000گارڈ آف آنر پیش کر چکا ہے ۔یوم پاکستان کے موقع پر تقریب میں دوست ممالک کے فوجی دستوں نے بھی شرکت کی جن میں چین ترکی اور سعودی عرب اور افریقی فوج کے دستے شامل تھے سب نے شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کیا لیکن چین کی تینوں مسلح افواج کے دستے نے شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرا اور سلامی پیش کی۔اس موقع پر چینی فوجی دستے نے پاک چین دوستی زندہ باد کے نعرے بلند کیے جس نے شرکا کے دل جیت لیے،چین کے فوجی بینڈ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ چین کی تینوں مسلح افواج کا قافلہ پہلی بار کسی ملک کی تقریب میں شامل ہوا ہے۔ چینی فوج کا یہ دستہ ہزاروں سال پہلے خصوصی طور پر گارڈ آف آنر دینے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے اور اب تک یہ دستی مختلف تقریبات میں 4000گارڈ آف آنر پیش کر چکا ہے۔فوجی پریڈ میںچین کے چاک و چوبند فوجی دستوں نے بھی سلامی دی۔ چینی قافلے میں بری و فضائی فوج کے اہلکار بھی شامل تھے۔ پریڈ میں چین کے سفیر سن وی ڈانگ ان کی اہلیہ مادام باﺅ چینی اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن