بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پورا بھارت تہہ دل سے چاہتا ہے کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہوں اور اگر پاکستان پہل کرے تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجیہ سبھا میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بھی پاکستان سے بات چیت کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے دہشتگردی کی حمایت ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے بات چیت کے لئے تیار ہیں لیکن ملک پہلے پہل تو کرے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے تین بار پاکستان گئے تاہم وہاں سے الٹے قدم پیچھے لوٹنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ جب کشمیر کے مختلف گروپوں سے بات چیت ہونی طے ہوئی تو وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی خود نہیں آئیں۔
پاکستان پہل کرے تو مذاکرات کے لئے تیار ہیں:بھارتی وزیر داخلہ
Mar 23, 2017 | 20:33