اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقرری کے خلاف دائر آئینی درخواست پر اعتراضات کے خلاف کیس کو اوپن کورٹ میں سماعت کے لیئے مقرر کرنے کی (عدالت عظمیٰ آفس کو)ہدایت کی ہے۔ سماعت چیف جسٹس نے اپنے چیمبر میں کی تھی۔ تحریری حکم نامہ میں کہا گےا ہے کہ درخواست گزار کو سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کئے جاتے ہیں، حکم نامہ میں سپریم کورٹ آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کیس کا نمبر لگا کراسے اوپن کورٹ میں سماعت کے لیئے مقرر کےا جائے۔ حکم نامہ کے مطابق عدالت درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ اوپن کورٹ میں کرے گی۔
قاضی فائز