لاہور ( این این آئی) سابق خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا88 واں یوم پیدائش(آج) 23 مارچ کو منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں بیگم نصرت بھٹو کے لئے قرآن خوانی اور درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔ بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ء کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں ،انہوں نے8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی، بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 89 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو ایک بہادر خاتون تھیں جو مارشل لاء کے خلاف لڑیں ۔
بیگم نصرت بھٹو کا88 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا
Mar 23, 2018