لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتوں، افواج پاکستان، عدلیہ اور سب کو ملکر پاکستانی قوم کا ہاتھ تھامنا چاہیے اور ملک کو آگے کی طرف لے کر جانا چاہیے ،ملک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہاہے اب کسی کی نہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی باری آنی چاہیے ۔آئیندہ کے حکمرانوں کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور انہیں یہ فیصلہ کرنے کے لئے عام انتخابات کا بروقت ہونا ضروری ہے ۔حمزہ شہباز نے ان خیالات کا اظہار ایکسپوسینٹر میںپنجاب بورڈ آف ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں چین کے قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن ،ترکی سے اتیلامیرے لاکے او ربرطانیہ ،سویٹرز لینڈ ،کوریا،ترکی اور چین کے سرمایہ کاروں کے علاوہ صوبائی وزرارانا مشہود او رذکیہ شاہنواز بھی شریک تھیں ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ ملک میں جاری ترقی کا سفر ختم نہیں ہوگا اب سیاستدان صرف وعدوں پرعوام کو ٹرخا نہیںسکتے انہیںاپنے عمل،کارکردگی سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ آئیندہ مینڈیٹ کے اہل ہیں ۔حمزہ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بالخصوص پنجاب میں جس کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،انہوںنے کہا کہ اس قوم نے ہمیشہ قربانیاں دیںہیں اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ہی دہشت گردی پر قابو پایاجا سکا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں "بزنس فرینڈلی "ماحول بن چکا ہے دنیا بھر سے سرمایہ کار آرہے ہیں اب پالیسوں کے تسلسل اور جمہوری نظام کی مضبوطی کیلئے ہم سب کوآگے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ 2013ء میں تھوڑے وسائل کے ساتھ لوڈشیڈنگ سمیت ملک کو درپیش مسائل کے حل کا چیلنج قبول کیاتھااور الحمداللہ آج ہم سرخرو ہیں۔ ساہیوال کے کول پاور پراجیکٹ سے لیکر بہاولپور کے سولر منصوبے تک اور تعلیم و صحت و دیگر شعبوں میںاہم پیش رفت ہوئی ہے جس کا سہر ا میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے سر ہے جنہوں نے دن رات کی محنت سے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالا ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ اور الزامات کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے اور آئیندہ بھی وعدے نہیں کام سامنے آئیں گے ۔حمزہ شہباز نے دیگر ملکوں کے سرمایہ کاروں کے اعتما د کو سراہااور بالخصوص پاکستان چین دوستی کے لازوال منصوبوں کا ذکر کیاجن میں سی پیک سرفہرست ہے ۔حمزہ شہباز نے کہاکہ دیگر صوبوں کو بھی پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے ترقی و خوشحالی میں آگے بڑھنا چاہیے اور ملکی مسائل کے حل کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیے۔