گوجرانوالہ: ایف آئی اے کا کریک ڈاﺅن، محکمہ پاسپورٹ کے 3 ملازمین سمیت 11 انسانی سمگلر گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایف آئی اے کا سرکاری ملازمین، انسانی سمگلروںکے خلاف کریک ڈاﺅن ، محکمہ پاسپورٹ کے تین ملازمین سمیت 11ملزمان گرفتار کر لئے ‘ایف آئی اے نے گوجرانوالہ ، گجرات ، سرگودھا اور منڈی بہاﺅالدین میں کارروائی کرتے محکمہ پاسپورٹ کے تین ملازمین کو گرفتارکر لیا۔، انسانی سمگلنگ میں ملوث محمد عمران، ساجد محمود، زاہد اقبال، راجا خالد، محمد اصغر، آصف جاوید، اصغر علی اور ذیشان الیاس وغیرہ سمیت مجموعی طور پر 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، محکمہ پاسپورٹ کے ملازمین اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے کرپشن جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے، انسانی سمگلرز سادہ لوح شہریوںکو جعلی کاغذات پر بیرون ممالک بھجواتے تھے جو ایف آئی اے کو گذشتہ بارہ سال سے مطلوب تھے۔
گرفتار

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...