لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) رکن قومی اسمبلی محمد ایاز سومرو کی شہدا کوٹ میں تدفین کر دی گئی‘ نماز جنازہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سمیت وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ان کی میت جمعرات کے روز کراچی ایئر پورٹ پہنچائی گئی جہاں سے ایمبولینس کے ذریعے انہیں لاڑکانہ ان کی رہائش گاہ سومرو ہاو¿س لایا گیا۔ لاڑکانہ کے میونسپل اسٹیڈیم میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
جس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری‘ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ‘ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی‘ سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ‘ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو‘ صوبائی وزراء سہیل سیال‘ امداد پتافی‘ فیاض بٹ، سعید غنی‘ محمد علی بھٹو‘ سردار خان چانڈیو سمیت بڑی تعداد میں اراکین سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان و اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ایاز سومرو کی میت پارٹی پرچم میں لپیٹی گئی تھی جب کے نماز جنازہ پیر آف قمبر سید حسین شاہ بخاری نے پڑھائی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم محمد ایاز سومرو کی میت آبائی علاقے شہدادکوٹ پہنچائی گئی جہاں مسکین شاہ قبرستان میں ان کی تدفین ان کے والدین کے پہلو میں کر دی گئی۔
ایاز سومرو/ سپرد خاک